اسلام آباد پر یلغار

اسلام آباد پر یلغار کرنے سے حکومت نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب

آرمی چیف کی تعیناتی قانون اور آئین کے تحت شہباز شریف کا حق ہے، اگر عمران خان کو تعیناتی کا اتنا شوق ہے تو وہ پارلیمان میں 172 نمبر پورے کریں، ضمنی الیکشن کے بعد شہباز شریف کے پاس پارلیمنٹ کے اندر 176 سیٹیں ہیں، اسلام آباد پر یلغار سے حکومت نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں، ضمنی الیکشن میں کراچی اور ملتان میں آپ کے خلاف ریفرنڈم آیا، گزشتہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کی کوشش کی، کشمیر کا سودا کیا، کرپشن سےاٹی ہوئی فائلیں ان کے منہ پر طمانچہ ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ ضمنی الیکشن کو ریفرنڈم کہہ رہے ہیں تو ملتان، کراچی میں بھی ریفرنڈم ہوا، 75 سال میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیا، دوست ممالک کو ناراض کر دیا، کشکول لے کر گئے، جو کچھ 4 سال میں کیا اس پر انٹرنیشنل ایجنسیوں کو کیوں خط نہیں لکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے بعد حکومت کے پاس 176 ووٹ ہیں، حکومت اسلام آباد پر یلغار کرنے سے نہیں ملے، نوازشریف کو آئین وقانون کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا حق تھا، عمران خان حقدار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان فارن فنڈنگ کے عوض ملک کا سودا کرچکے تھے، عمران خان نے شہباز شریف کے منصوبوں پر تختی لگانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر یلغار کرنے سے حکومت نہیں ملے گی ، تمہاری 6 سیٹوں سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑا، ضمنی الیکشن کے بعد حکومت پارلیمان میں اور مستحکم ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور