بنی گالہ کے اردگرد

بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجود ہیں، اسلام آباد پولیس

وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، غیر قانونی اقدامات کرنے والوں اور مددگاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ترجمان اسلام آباد پولیس
ویب ڈیسک: ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالہ کے اطراف میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں تاہم اعلیٰ افسران کی میٹنگ میں غیر قانونی اقدامات کرنے والوں اور مددگاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران کی میٹنگ ہوئی ہے، سکیورٹی اینڈ امن عامہ کے پیش نظر بنی گالہ ماڈل پولیس سٹیشن میں اے ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے جبکہ بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان کے مطابق غیر قانونی اقدامات کرنے والوں اور مددگاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، بنوں واقعہ پر کمیشن کے قیام کا طریقہ کار زیرغور