سائفر

سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے اعظم خان کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی "ایف آئی اے” نے سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری کو طلب کرلیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اعظم خان کو 25 اکتوبر کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں دن ایک بجے ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم میں سیکرٹری داخلہ کی درخواست پر انکوائری درج کی گئی ہے۔
ایف آئی اے عمران خان کی اعظم خان سے سائفر پر گفتگو سے متعلق انکوائری کررہی ہے۔
عمران خان کے دور میں اعظم خان ان کے سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ