شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان: سرحد پار فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سرحد پار افغانستان کی سر زمین سے دہشت گردوں کی پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا،
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ لانس حوالدار وقار علی شہید ہوگئے، شہید ہونے والے 32 سالہ وقار علی کا تعلق چھوٹا لاہور صوابی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بار بار افغانستان پر زور دیتا آیا ہے کہ موثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے، افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری