سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست مزاری کا دو رزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق لاہورکی مقامی عدالت میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف اراضی کیس کی سماعت ہوئی تو اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا، جبکہ دوست مزاری کے وکیل نے ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈ سرکاری دفتر میں موجود ہے، اینٹی کرپشن نے غیر قانونی گرفتار کیا۔
بعد ازاں عدالت نے عدالت کی جانب سے دوست مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈپراینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
دوسری جانب سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دوست مزاری کا کہنا تھا کہ اسپتال میں دادا کی عیادت کیلئے گیا تو 10 سے 15 افراد نے مجھے اسپتال سے اغوا کر لیا۔
دوست مزاری نے کہا کہ پنجاب میں کونسی تبدیلی آئی، کیا تبدیلی کا نعرہ یہ ہے کہ آپ نے دوسروں پر جھوٹے مقدمے بنا کر گرفتار کریں؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے ساتھ پہلے بھی تھا آج بھی ہوں، قانون سے بھاگنے والا نہیں ہوں، چور ہوں نہ دو نمبر بندہ ہوں، یہ گرفتار کرنے آئے میں ان کے ساتھ چلا گیا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند