سائفر انکوائری

سائفر انکوائری، فارن فنڈنگ کیس: عمران خان ایف آئی اے میں طلب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کو سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کر لیا، آڈیو لیکس کی تفتیش کے لیے اسد عمر کو 2 نومبر کو دن 12 بجے طلب کرلیا
ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسائفر انکوائری میں پیش ہونےکیلئے نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 3 نومبر دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے نےسابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوبھی 3نومبرکودن 12بجے بلالیا، اس کے علاوہ اسد عمر کو بھی کل 2 نومبر کو دن بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس