لانگ مارچ تاخیر

لانگ مارچ میں تاخیر،خیبر پختونخواسے قافلے منگل کوروانہ ہوںگے

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ 5سے 6روز تک تاخیر کا شکار ہونے کے باعث خیبر پختونخوا کے قافلے اب جمعہ کی بجائے منگل یا بدھ کے روز ٹیکسلا کیلئے روانہ ہونگے صوبائی قیادت نے تمام پارٹی تنظیم اور رہنمائوں کو اس حوالے سے اپنا ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں لانگ مارچ مزید طویل ہونے کی وجہ سے اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر ہوگی اور اس نسبت سے پروگرام خیبر پختونخوا میں بھی تبدیل کردیا گیا ہے
پشاور میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا سے اب قافلے جمعہ کی بجائے منگل یا بدھ کو روانہ ہونگے جبکہ قافلوں کا روٹ ویسا ہی رہے گا اسی طرح پارٹی کارکنان اب عوام کو متحرک کرنے میں مزید 5سے 6روز تک کام کرسکیں گے اور زیادہ سے زیادہ عوام نکالنے کیلئے کار و موٹر سائیکل ریلیاں اور کارنر میٹنگز منعقد کی جائینگی ذرائع کے مطابق اجلاس میں اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا بھی اظہار کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے امیدیں زیادہ ہیں لہٰذا کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ ورکرز نکالے جائیں اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیاجائے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری