"کاپ27"

وزیراعظم شہبازشریف "کاپ27” میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے

وزیراعظم شہبناز شریف کلائمٹ امپلیمنٹیشن سمٹ "کاپ27″میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے
ویب ڈیسک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ “شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ” میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر مصر کے شہر شرم الشیخ پنچ گئے، شرم الشیخ ایئرپورٹ پہنچنے مصر کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی 27ویں کانفرنس "کاپ27” کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف 8 نومبر 2022 کو اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم اعلیٰ سطحی تقاریب بشمول اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کے لیے گول میز میں بطور اسپیکر بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشکی واقعہ:حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی،4مشتبہ افراد گرفتار