لانگ مارچ

عمران خان کا منگل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے منگل سے وزیرآباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قافلے وہیں سے روانہ ہونگے جہاں پر گولیاں لگیں
ویب ڈیسک: شوکت خانم اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے وزیرآباد میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے لیکن تین دن ہو گئے ایف آئی آر نہیں درج کروا پا رہے، میں ملک کا سابق وزیراعظم ہوں مگر ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے منگل سے لانگ مارچ دوبارہ وزیر آباد سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارچ جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا، مارچ کے شرکا سے ہر روز خطاب کروں گا، جب مارچ 10 سے 15 روز میں راولپنڈی پہنچے گا تو خود آؤں گا اور لانگ مارچ کو لیڈ کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا میرے خلاف منظم مہم چلائی گئی، سب کچھ اسکرپٹ کے تحت کیا گیا، بندوق چلانے والے کا انٹرویو لیک کیا گیا، پولیس کہتی ہے کہ ان پر پیچھے سے دباؤ تھا۔
ایک بار پھر سائفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر سائفر ڈرامہ تھا تو اس کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی جاتیں، تحقیقات سے کیوں ڈرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان