سبزیوں کی قیمتیں

قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، سبزیاں و پھل قوت خرید سے باہر

ویب ڈیسک :پشاور میں مسلسل تیسرے مہینے بھی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں قابو میں نہ آسکیں، پشاور میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بے لگام ہیں جبکہ سرکاری نرخ نامہ کو ہوا میں اڑاتے ہوئے منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، شہر کے بازاروں میں ٹماٹر 240، مٹر 400، کچالو 70، سبز مرچ 180، لیموں 100، لہسن 320، ادرک 330، پیاز 140، بھنڈی 120، توری 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جبکہ پھلوں میں انگور 200 سے 300، سیب 200، امرود150 ، املوک 150 روپے فی کلو جبکہ کیلا 120 درجن فروخت ہو رہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کرانے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے.
سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے، مہنگائی کے مارے شہریوں کیلئے سفید پوشی میں زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ دفاتر سے باہر نکل کر ان ناجائز منافع خوری میں ملوث تاجروں کیخلاف کارروائی کریں تاکہ خودساختہ بڑھنے نرخوں میں کمی آسکے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا