عمران خان کو سکیورٹی خدشات، رہائش گاہ کے باہر حفاظتی دیوار بنا دی گئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے حفاظتی دیوار بنا دی گئی
ویب ڈیسک: اسپیشل برانچ کی طرف سے عمران خان کے لیے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے اقدامات بڑھاتے ہوئے ان کے گھر کی دیوار کے ساتھ ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بھی بنا دی گئی ہے۔
زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنادی گئی ہے، اس کے علاوہ زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی کے مزید کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔
زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کیلئے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان