گھر بیٹھے ہیلتھ پروفیشنل الائونس وصولی کی چھان بین کا فیصلہ

ویب ڈیسک:عہدوں پر نہ ہوتے ہوئے بھی محکمہ صحت کے ڈاکٹرز پر ہیلتھ پروفیشنل الائونس لینے سے متعلق عائد الزامات کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ڈاکٹرز گھروں پر بیٹھے ہیلتھ پروفیشنل الائونس وصول کررہے ہیں حالانکہ یہ الائونس صرف عہدہ پر تعیناتی کے وقت دیا جاتا ہے اور عہدے سے معطلی اور عدم تعیناتی کی صورت میں ہیلتھ پروفیشنل الائونس نہیں دیا جاتا ہے
لیکن کئی اضلاع سے شکایات ہیں کہ ڈاکٹرز کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد بھی ان کی تنخواہوں میں ہیلتھ پروفیشنل الائونس کے لاکھوں روپے جاری کئے جارہے ہیں اور تاحال اے جی آفس کو اس بارے میں مطلع نہیں کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹرز کے تبادلے ہوئے ہیں اور انہیں نئی اسامیوں پر تعینات نہیں کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجودباقاعدگی کے ساتھ انہیں گھر بیٹھے ہیلتھ الائونس دیا جارہا ہے اس لئے اس نشاندہی پر محکمہ صحت نے اس معاملے کی مکمل چھان بین کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آئندہ چند روزمیں چھان بین کمیٹی قائم کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سونف آنکھوں کی بینائی تیز کرنے میں فائدہ مند