لانگ مارچ کے پیچھے

لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے، لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے طور پر انویسٹیگیٹ کیا ہے کہ لانگ مارچ کے پیچھے ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے، لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش کا پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی فرمان روا کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا، شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے نہ ہوئی تب تک عمران لانگ مارچ کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ نومبر میں ہوگا تو اس نے نومبر میں مارچ شروع کیا، 21 تاریخ کو دھرنے کا اعلان بھی اس سازش کی کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی فرمان روا نے دھرنے کے اعلان کے بعد دورہ ملتوی کیا، ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ محمد بن سلمان یہ دورہ کریں اس لئے لانگ مارچ کو فنڈنگ کر رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دو تین ممالک کے لئے بڑی سرمایہ کاری لیکر آرہے تھے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عمران نے چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھی دھرنا دیا اور ملک کے مفاد کیخلاف ہر ممکن قدم اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری کو بھی متنازعہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ