2 جوان شہید

باجوڑ: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، امن دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب ضلع باجوڑ کےعلاقے ہلال خیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ،سیکویرٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نائیک تاج محمد اور اور مالاکنڈ کے رہائشی 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے آپریشن جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا