پاکستان نے بلٹ پروف سینڈو بنیان اور ویسکوٹ تیار کرلی

ویب ڈسیک : پاکستان میں دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی نے بلٹ پروف سینڈو بنیان اور ویسکوٹ متعارف کرادی۔ آئیڈیاز 2022 میں حصہ لینے والی کمپنی بی ایس ایف ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیکٹو یحیٰی بختیار صدیقی نے بتایا کہ قمیض کے اوپر پہنی جانے والی ویسکوٹ اور اندر پہنی جانے والی کنسیلڈ ویسٹ یعنی بنیان کو بلٹ پروف بنانے میں امریکی کیویلار اور چینی ساختہ پولی ایتھلین کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ دونوں مصنوعات نرم اور آرام دہ ہیں یہ عام بلٹ پروف کی طرح وزنی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیویلار یا پولی ایتھلین کا دھاگہ اسٹیل کی تاروں سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے جو ٹی ٹی اور نائن ایم ایم پستول کی گولی کو برداشت کرسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی خام مال سے تیار کردہ بلٹ پروف ویسکوٹ یا بنیان 35 سے 40 ہزار جبکہ امریکی میٹریل سے تیار کی جانی والی ویسکوٹ کی قیمت 55 سے 60 ہزار روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  حماس حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف مستعفی