ہوشاب اور بلور میں

ہوشاب اور بلور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور بلور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور بلور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں پر نظر رکھی جبکہ زمینی آپریشن بھی کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس پر شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد M-8 پر بم نصب کرنے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر