26نومبر بھی امپائر کی انگلی

26نومبر بھی امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان! 26نومبر بھی امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گا
ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پرمریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر بھی بغیر امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گا، عمران خان پنڈی،اسلام آباد نہیں یواےای اور لندن کی عدالت کے ٹکٹ کٹوائیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آپ کی سیاست، سازش اور تماشہ ختم، 26 نومبر عمران خان کے جھوٹے آزادی مارچ 2014 کے دھرنے کی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے، 26نومبر بھی امپائر کی انگلی.
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، عمران خان نے یو اےای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنےکی تاریخ نہیں بتائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی آزادی کےجھوٹ نے بےگناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کر دیا، صحافی شہید ہوئے۔
انہوں سوال کیا کہ قومی مفادات سے کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کی،کس کے لیے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟

مزید پڑھیں:  امریکہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی کا فیصلہ