جنرل عاصم منیر

صدر مملکت کے سمری پر دستخط، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری اور سمری پر دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر ملک کے نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر ہو گئے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کی سمری ایوان صدر کو موصول ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد پہنچ کر آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈواٗس پر منظوری دیتے ہوئے سمری پر دستخط کر دیے۔
صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری دیے جانے کے بعد وزیراعظم ہاوس نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کرے گا.

مزید پڑھیں:  9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم