وزیر اعظم

وزیر اعظم سے نٗے آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی ملاقاتیں

وزیر اعظم شہباز شریف سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
ویب ڈیسک: وزیر اعظم ہاوس کے اعلامیے کے مطابق محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سید عاصم منیر کو ملاقاتوں کے دوران مبارک باد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا دونوں افسران سے کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان