پاکستان میں دہشتگردی واقعات

عمران خان کی سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، فواد چودھری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کا کہنا ہے عمران خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری وزیر داخلہ اور حکومت پر عائد ہوتی ہے، باقی سارا فریم ورک مذاکرات کے ذریعے بیٹھ کر ہو سکتا ہے
ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو خطرہ ہے تو آپ کیا کر رہے ہیں؟ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، عمران خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری وزیر داخلہ اور حکومت کی ہے۔
لاہور میں زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت بہتر ہے، ان کی ٹانگ پر بریسز لگا دیا گیا ہے، حکومت نے آج بھی کہا ہے عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ تمام خطرات کو پس پشت ڈال کر راولپنڈی پہنچیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ روز یہ کہنا کہ خطرہ ہے تو پھر وزیر داخلہ کیا کر رہے ہیں؟ اگر آپ اتنے ہی ناکام ہیں تو استعفیٰ دیں اور کوئی اور کام کریں، اگر خطرہ ہے تو خطرہ دور کرنا آپ کا کام ہے، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، ان کی سکیورٹی آپ کی ذمہ داری ہے۔.
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن ہی نہیں کرانے تو مذاکرات کیسے؟ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن بنیادی شرط الیکشن تاریخ کا اعلان ہے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا گیا، پرویز الہٰی