پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی جریدے نے بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے
ویب ڈیسک: اسحاق ڈار نے بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔
ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال میں دیوالیہ کے امکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے چند دن پہلے پاکستان کے ڈیفالٹ کا رسک 93 فیصد پیش کیا جو بالکل درست نہیں۔
وزیرخزانہ کے مطابق پاکستان انشااللہ مالی ذمہ داریوں کے وعدے بر وقت پورے کرے گا، بلوم برگ نے پاکستان کے ڈیفالٹ کا رسک ایک سال میں 10 فیصد قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں آرچری مقابلہ، شائقین پرجوش