وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی اہم ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی بہتری، عوام کے ریلیف، سیلاب زدگان کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کی طرف سے اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وزیراعظم سے سابق صدرآصف زرداری نے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی