امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

فواد چودھری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے امریکی سفارتخانے میں ملاقات کی، ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر سے فواد چودھری کی چند دنوں میں ہونے والی دوسری ملاقات میں ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں۔
سفارتخانے کے مطابق ان ملاقاتوں کی تفصیل جاری نہیں کی جاتیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل