4 عالمی دہشتگرد

امریکا نے کالعدم تنظیموں کے 4 رہنماؤں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

امریکا نے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے 4 جنگجوؤں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
ویب ڈیسک: امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کالعدم القاعدہ برصغیر کی بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی امریکی وزارت خارجہ نے دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کے دورے پر سیاست افسوسناک ہے،وزیرخارجہ