وزیرستان

وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بدنام زمانہ دہشتگرد مارا گیا

وزیرستان کے علاقہ شیوا میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گرد گروپ میں مسلح تصادم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث خطرناک دہشت گرد محمد نور عرف سراکئی کو مارا گیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دہشتگرد محمد نور عرف سراکئی ہلاک ہو گیا، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں، مارا گیا دہشت گرد سی ٹی ڈی کو متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔
مقامی آبادی کے مکینوں نے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے سیکورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل