مولانا فضل الرحمان

الیکشن ایک سال مزید آگے بڑھانے کا سوچ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے بعد پشاور کے نودرات کا سکینڈل بھی آرہا ہے، ملک کی معاشی صورت حال کے پیش نظر الیکشن کو وقت پر نہیں بلکہ مقررہ تاریخ کے بعد ہونا چاہیے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے، ہم الیکشن ایک سال مزید آگے بڑھانےکا سوچ رہے ہیں، عمران خان نے ملک میں اتنی نفرتیں پیدا کی ہیں کہ ان سے بات چیت مشکل ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن ہم نے بچایا، ہمارے دور میں ہی ملک گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آیا، ہم تو الیکشن ایک سال مزید آگے بڑھانے کا سوچ رہے ہیں، ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ عمران خان ساڑھے تین سال میں ملک دلدل میں پھنسا چکا ہے، نوازشریف ،شہبازشریف کو چور کہتا ہے مگر فرح گوگی کو چور نہیں مانتا، توشہ خانہ کے بعد پشاور کے نوادرات کا سکینڈل آرہا ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ پشاور میوزیم کے نوادرات کس نے بیچے ہیں اس کی تحقیقات بھی ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد کافیصلہ صوبائی پارٹی کی مشاورت سےکریں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ