مستورات کے تنازعہ پر

مردان میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

مردان میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق ایک زخمی۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ضلع مردان کے علاقہ پار ہوتی میں موسم کورونہ کے مقام پر مستورات کے تنازعہ پر ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور دو بیٹے جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ زخمی ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کے واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کرپشن کیس سے بری