رستم نامعلوم ملزمان نے فائرنگ

رستم میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کوقتل کردیا

ویب ڈیسک :رستم شہیدان میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ شہیدان کے رہائشی حواص خان ولد مجید خان نے پولیس تھانہ رستم کو بتایا کہ وہ اپنی بلاک فیکٹری میںموجود تھا کہ اطلاع ملی کہ آپکا بھائی پردول خان موٹرسائیکل پر بازار سے گھر جارہا تھا کہ شہیدان روڈ سمارٹ پبلک سکول کے قریب نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے
اطلاع ملنے پرہسپتال آکر دیکھا تو میرے بھائی کی لاش پڑی تھی ، ہماری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے معلومات کرنے پر باقاعدہ دعویداری کرونگا پولیس تھانہ رستم نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا