روس سے سستا تیل

روس سے سستا تیل نہیں لے رہے،نہ کوشش کر رہےہیں، بلاول بھٹو کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کردی کہا کہ پاکستان کو انتہائی مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ روس سے سستی توانائی حاصل نہیں کر رہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کوایک انٹرویومیں کہا کہ ہمیں انتہائی مشکل معاشی صورتحال، افراط زر، ایندھن کی قیمتوں کا سامنا ہے،
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہےہیں
واضح رہے چند روز قبل ہی دورہ روس سے واپسی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل دے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع