میجر عابدبنوں میں زخمی

اے پی ایس آپریشن کے ہیرومیجرعابدبنوں میں زخمی

ویب ڈیسک : بنوں میں سی ٹی ڈی کمپائونڈ میں پھنسے یرغمالیوں کو چھڑانے کیلئے ایس ایس جی کمانڈوز آپریشن میں مصروف ہیں۔ آپریشن پاک فوج کے بہادر سپوت میجر عابد زمان کی قیادت میں شروع ہوا، میجر عابد جن کو بہادری پر تمغہ بسالت مل چکا ہے اس آپریشن میں بائیں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور سی ایم ایچ بنوں میں زیر علاج ہیں۔
میجر عابد زمان نے آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گرد حملہ کے بعد بھی آپریشن کلین اپ میں حصہ لیا تھا اور 900سے زائد بچوں کی زندگی بچائی تھی۔ انہیں ان کی بہادری کے عوض تمغہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔ میجر عابد زمان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے بتایا جاتا ہے

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی