بلدیاتی ملازمین کی احتجاج کی دھمکی

تنخواہوں سے محروم بلدیاتی ملازمین کی صوبہ گیر احتجاج کی دھمکی

ویب ڈیسک : پاکستان ورکرز فیڈریشن خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں بلدیاتی اداروں اور ٹی ایم ایز ملازمین کو تنخواہوں اور دیگر مراعات نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت سے اس سلسلے میں سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے فیڈریشن کے نمائندوں نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کا مسئلہ نہ کیا تو پی ڈبلیو ایف صوبہ گیر احتجاجی تحریک شروع کریگی پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رازم خان نے کہا کہ کئی ماہ سے ٹی ایم ایز ملازمین سے ڈیوٹیاں لی جا رہی ہیں لیکن تنخواہیں نہیں دی جا رہی جو ان ملازمین کی بدترین حق تلفی ہے
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں صوبائی حکومت کو چاہیے تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیتی لیکن اس کے برعکس ملازمین کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا حالانکہ موجود صوبائی حکومت سب سے زیادہ انصاف کے دعوے کر رہی ہے جو افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مذکورہ محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہیں کیا تو پاکستان ورکرز فیڈریشن ان ملازمین کے حق کیلئے وزیر اعلیٰ ہاس اور اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیگی اور ان کا حق ہر صورت چھین لے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال