کاٹلنگ

کاٹلنگ: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔
ویب ڈیسک: کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی میں مسلح افراد نے گھر گھس ماں بیٹا اور بیٹی کو قتل کردیا۔مردان کے علاقے کاٹلنگ بابو زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ کاٹلنگ ہسپتال منتقل کردیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا ڈکیتی کو کوئی واردات ہے، مرنے والوں کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، اور واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ