اسلام آباد بم دھماکے

اسلام آباد بم دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کیلئے مالی پیکج منظور

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد بم دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کیلئے مالی پیکج کی منظوری دے دی جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ کو 1 کروڑ روپے مالیت کا چیک دے دیا گیا۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں اسلام آباد بم دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کے مالی پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیےکے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مالی پیکج کا چیک سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ سجاد حیدر شاہ کی ٹیکسی میں 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکا ہوا تھا جس میں سجاد حیدر شاہ سمیت ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تھا اور خودکش حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔
تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ سجادحیدرکا دہشت گردوں یا اُن کے منصوبے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا، سجاد حیدرشاہ کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال