اسلام آباد دھماکے کے ملزمان

اسلام آباد دھماکے کے ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا
ویب ڈیسک:نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی، حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا، اس کا کوئی قصور نہیں نکلا، ملزم کی جانب سے ٹیکسی کرائے پر لی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ لوگ کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے، دہشت گردی کے واقعے کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے اور ہم نے چار پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے چار پانچ لوگوں کو ’راؤنڈ اپ کیا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور سمیت کرائے پر حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں 23 دسمبر کو پولیس اہلکاروں کے روکنے پر دہشت گردوں نے ٹیکسi کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔ جس میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی جن میں ڈرائیور بھی شامل تھا۔
بعد ازاں تحقیقات میں ڈرائیور بے قصور پایا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے مقتول کے لئے مالی پیکج کی منظوری دے دی، جس پر لواحقین کو 1 کروڑ روپے مالیت کا چیک دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول