روسی وفد

تیل کی خریداری کا معاملہ، روسی وفد کا جلد دورۂ پاکستان کا امکان

پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت روسی وفد کی آئندہ ماہ جنوری میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق پاک روس وڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم شریک ہوئے، اجلاس میں روسی وزارت توانائی کے حکام نے بھی شرکت کی۔
ویڈیو لنک اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ہونے والے انٹر گورنمنٹل کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی، اس ضمن میں روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں روسی وفد 19 اور20 جنوری کو پاکستان آئے گا۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی