مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں

جمیعت علما اسلام ف اور حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہوگئی، ڈاکٹرز نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔
ویب ڈیسک: جے یو آئی کے اعلامیے کے مطابق طبیعت ناساز ہونے کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ مولانافضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی، ان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ پہلے بھی ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں مولانا نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈاکٹرز نے انہیں سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے اور وہ طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو ٹیلیفون یا گھر پر آکر عیادت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم