جائیداد کے تنازعے

بنوں: اورکزئی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

بنوں کے علاقے اورکزئی میں ستوری خیل کےمقام پر جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے اورکزئی میں ستوری خیل کےمقام پر جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ اور قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا