فواد چوہدری

اعتماد کا ووٹ لینے کیلیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اس لیے اگر ہمیں عدالت نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں تو حکم مانیں گے۔
ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، آج ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، اس وقت اسمبلی میں 185 ارکان موجود ہیں، ہمارے ایک رکن اسمبلی حافظ عمار چکوال سے نکل چکے ہیں، رکن اسمبلی حافظ عمارکا ہم انتظار کر رہے ہیں، بہاولپورسےایک اور رکن اسمبلی نکلے ہوئے ہیں ان کابھی انتظارکررہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دونوں ارکان اسمبلی کے پہنچنے سے تعداد 187 ہوجائے گی، 187 ارکان اسمبلی کی تعداد 45 منٹ میں پوری ہوجائے گی، دونوں ارکان جیسے ہی پہنچ جائیں گے تو پرویز الہٰی کو ووٹ دے دیں گے، دونوں ارکان آج وقت پرنہیں پہنچ پائے توزیادہ سے زیادہ کل اعتماد کا ووٹ ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ خفیہ نہیں اوپن ہوتا ہے، عدالت کا حکم ہےکسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لیا جاسکتا ہے، اس وقت ہمارے نمبرزپورے ہیں، سندھ ہاؤس سے جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ بڑھتا جارہا ہے۔
پرویز الہٰی کی آج عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، پرویز الہٰی بھی کچھ دیرمیں پنجاب اسمبلی میں پہنچ رہے ہیں۔ اگرآج اعتماد کا ووٹ لےلیا توکل عدالت سے درخواست واپس لے لیں گے اور کل ہی خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیج دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہفتوں سے ن لیگ چیخ چنگھاڑ رہی تھی کہ 186 کا نمبر پورا کرو، اب جب نمبر دکھانے کا وقت ہے تو آپ بھاگ کیوں رہے ہیں ؟ میدان بھی ہے،گھوڑا بھی اب وقت نہیں ہے رونے کا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی