پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی گئی، پنجاب حکومت کے پاس تمام کوششوں کے باوجود نمبر پورے نہیں تھے۔
ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کا عدالت میں مؤقف اور ہے، رائے شماری پر 2 ارکان کو نگران مقرر کرنا چاہیے تھا، یہ اعتماد کے ووٹ کا جو نمبر شو کریں گے وہ جعلی ہوگا۔
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس غیر آئینی ہے ،تسلیم نہیں کرتے،آج کے اجلاس کی کارروائی میں جھوٹ بولا گیا،رات 12بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے تقاضے پورے نہیں کیے،ہیرا پھیری کر کے غیرآئینی، غیر قانونی کام کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی کے پاس 181 سے زیادہ ووٹ کل تھے نا آئندہ ہوں گے۔
اس کے علاوہ لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،عدالتی کارروائی میں ثابت کرینگے کہ پنجاب حکومت کے پاس 186 ارکان نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:  مسلح افواج کیخلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت کارروائی کا فیصلہ