کراچی اور حیدرآباد

کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی الیکشن، عمران خان کی عوام سے شرکت کی اپیل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ ان جماعتوں سے ہے جو 30 سال سے پاکستان کا خون چوس رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں پھرپور شرکت کریں، عوام نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے، نئی اور مختلف قسم کی سیاست پاکستان کو عروج پر لے کر جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کا امکان