کراچی اور حیدرآباد

کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

ایم کیو ایم کے مطالبات اور سندھ حکومت کے خطوط کے باوجود آج کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ویب ڈیوسک: کراچی، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، دادو اور جامشورو سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت آج 34 لاکھ سے زائد شہری اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندے منتخب کریں گے۔
اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، الیکشن کا سامان متعلقہ اسٹاف کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے رات دیر تک اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مذکورہ سامان پہنچادیا۔
بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم سے کراچی اور حیدرآباد کے بلتیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کر دی ، الیکشن کمیشن نے ہفتے کی صبح الیکشن ملتوی کرانے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کی اور الیکشن اتوار کو ہی کرانے کا حتمی فیصلہ کیا جس کے بعد آج صبح 8 بجے سے پولنگ شروع ہو جائے گی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
کراچی
کراچی کے 7 اضلاع (ضلع وسطی، شرقی، کورنگی، غربی، کیماڑی، ملیر اور جنوبی) میں 246 یونین کمیٹیز کیلئے ہر ووٹر صرف 2 ووٹ دے گا، کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 246 یو سیز کے 984 وارڈز پر ووٹنگ ہوگی۔
حیدرآباد ڈویژن
حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بھی آج بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹندوالہ یار، دادو، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق آج پولنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ طلب