پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

کرپشن کے الزامات پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبقدر برطرف

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے مبینہ کرپشن اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت ہونے پر چارسدہ شبقدر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ اس ضمن میں پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ایک شکایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبقدر عظیم اللہ مشوانی کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کی گئی جن کے خلاف موجود ثبوتوں کی روشنی میں انکوائری کی گئی۔ اس دوران متعلقہ جج کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا
جس پر انہوں نے اپنا جواب جمع کروایا جبکہ 9 جنوری 2023ء کو ذاتی طور پر ان کا موقف سنا گیا۔ حکم نامے کے مطابق وہ ان الزامات کے دفاع میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے جبکہ انکوائری کے دوران وہ مبینہ کرپشن اور قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے لہذا ان کے خلاف خیبر پختونخوا گورنمنٹ سرونٹس (ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2011ء کے تحت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی