جنرل عاصم منیر ا بلوچستان کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سماجی اقتصادی ترقی اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوجی جوانوں سے بات چیت کے دوران بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری