پولیس چوکی

چارسدہ: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

ضلع چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ابتدائی طور پر 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں رمیز اور عمران شامل ہیں، جبکہ ایک زخمی پولیس اہلکار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس کے جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ