نمازِ جنازہ پر فائرنگ

لکی مروت: نمازِ جنازہ پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق

لکی مروت کے علاقے ٹپ تختی خیل میں نمازِ جنازہ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے ٹپ تختی خیل میں نمازِ جنازہ پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فوری فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کےمابین باہمی سیکیورٹی تعاون سمیت 8معاہدوں پر دستخط