پاکستان کلمے کے نام پر بنا، اس کی ترقی و خوشحالی اللہ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان دنیا میں رہنے کے لیے اللہ نے قائم کیا ،پاکستان کلمے کے نام پر بننے والا واحد ملک ہے، حتیٰٰ کہ سعودی عرب بھی کلمے کے نام پر نہیں بنا، اس کی ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی دلدل میں ہے لیکن انشا اللہ اس دلدل سے نکل جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمیشہ رہنے کے لیے قائم کیا ہے، یہ واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کے نام پر بنا حتٰٰی کہ سعودی عرب بھی کلمہ شریف کے نام پر نہیں بنا، اگر اللہ نے پاکستان بنایا ہے تو اس کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی بھی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، بطور قوم ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ 2018 کے پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، اس کی پوری طرح تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔
ان کا ہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف چیلنجز سے لڑ رہے ہیں، آج پاکستان ڈان اور پاناما ڈرامے کو بھگت رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی