ہری پور جائیداد تنازعہ

ہری پور: جائیداد کےتنازعہ پر فائرنگ، 6 افراد جاںبحق ، 2 زخمی

ہری پور میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جان سے گئے جبکہ ہسپتال میں دوران علاج مزید 2 افراد دم توڑ گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کے علاقہ سرائے صالح چنگی بانڈی میرا میں جائیداد کے تنازعہ پر ہونے والے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ دو زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ دونوں گروہوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا اور اسی پر جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم کسی بات پر تلخ کلامی پر فائرنگ کی گئی اور کلہاڑیوں سے بھی وار کیے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خونی تصادم میں 4 افراد موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے 2ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں:  حماس حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف مستعفی