ضمنی انتخابات

وزارت دفاع کی ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کی فراہمی سے معذرت

وزارت دفاع نے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں الیکشن اور قومی اسمبلی کی 93 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے رینجرز اور ایف سی کی فراہمی کے معذرت کر لی ہے۔
ویب ڈیسک: وزارت دفاع نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں الیکشن اور قومی اسمبلی کی 93 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے رینجرز اور ایف سی کی فراہمی سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز بارڈر اور اندرونی ملک سکیورٹی میں مصروف ہیں۔
وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز راجن پور ضمنی الیکشن میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہو گی۔
دوسری طرف وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن سے وسیع تر قومی مفاد میں انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کی درخواست مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی