پشتخرہ سے لاپتہ ہونیوالے افغان ٹیلر کی نعش بر آمد

پشتخرہ سے لاپتہ ہونیوالے افغان ٹیلر کی نعش بر آمد

ویب ڈیسک: پشتخرہ سے لاپتہ ہونیوالے جواں سالہ افغان ٹیلر کی نعش خالی پلاٹ سے برآمدکر لی گئی ہے جسے نامعلوم قاتلو ں نے بیدردی سے فائر نگ کر کے قتل کیا۔ مقتول رات کو گھر سے نکلا تھا اور واپس نہیں لوٹا۔ واقعہ سے متعلق رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے والد کنداغہ ولد حمد اللہ ساکن افغانستان حال دانش آباد نے بتایا کہ اسکا بیٹا محمد علی ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا جو رات کے وقت گھر سے نکلا تھا۔ گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ محمد علی کی نعش تاج آبا دکے علاقے میں خالی پلاٹ میں پڑی ہے۔
انہوں نے دیکھا تو 20 سالہ محمد علی کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی۔ مدعی نے بتایا کہ انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کے موبائل فون ڈیٹا سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ دارو ں کے بیا نا ت قلمبند کر کے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید پڑھیں:  بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس