عدالت میں پیش نہ ہونا، بہانے کرنا، عدلیہ کیلئے اچھا تاثر نہیں، مریم نواز

سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک عدالت میں پیش نہیں ہوتے، بہانے کرتے ہیں، یہ عدلیہ کیلئے اچھا تاثر نہیں ہے۔
ویب ڈیسک: میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں مہنگائی اور معاشی تباہی کن کی وجہ سے آئی، کون اس کا ذمہ دار ہے، مسلم لیگ ن کی بنیاد، شناخت اور اصل قوت کارکردگی ہے، جب وطن واپس آئی تو عوام کا جوش و خروش اور تعداد دیکھ کرخوشگوار سرپرائز ملا، بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنوں کے جذبات سے بہت متاثر ہوئی۔
مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ ہم ہفتے میں چھ دن ہم عدالتوں میں پیشیاں دیتے تھے، 200 پیشیوں پر صبح سویرے گھر سے عدالت جاتے، تین بجے پھر بلا لیتے تھے، اب یہ ایک عدالت میں پیش نہیں ہوتے، بہانے کیے جاتے، یہ عدلیہ کیلئے اچھا تاثر نہیں، اس امتیازی سلوک کرنے پرعدلیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے رضاکاروں کی کارکردگی ہی تھی کہ پاپا جونز والوں کو ہم پر کریک ڈاؤن کرنا پڑا، فیصل آباد سے جج کا بیٹا جو فیصلہ چاہے مل جاتا ہے، میاں نوازشریف پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے۔
مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو بڑے بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان ناراض نہیں، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن